Friday, January 22, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

پاکستان کا وفادار اسرائیل تسلیم نہیں کرسکتا، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علما اسلام کے  سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو پاکستان کا...

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور علی زیدی میں تلخ کلامی

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر علی زیدی میں تلخ کلامی، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر...

ن لیگ پر تنقید کے بعد حکومت نے بجلی مہنگی کردی

 وفاقی وزارت بجلی کی پوری ٹیم نے پریس کانفرنس میں ن لیگ کی سابقہ حکومت پر شدید تنقید کے بعد بجلی کی قیمت میں...

ریلی اور میچ کے باعث شہر میں بدترین ٹریفک جام

شہرقائد کے باسیوں کو بد ترین ٹریفک جام کا سامنا، ذرائع کے مطابق آج 21 جنوری بروز جمعرات کو جمعیت علما اسلام کے اسرائیل...

سندھ حکومت کی سفاری,چڑیا گھرکوتحویل میں لینے کی کاوشیں

zoo 2کراچی، سندھ حکومت نے بلدیہ عظمی کراچی کے ٹوائلٹ چھوڑکر محکمہ لوکل ٹیکس کے ساتھ سفاری اور چڑیا گھر کو بھی قبضے میں لینے کیلئے کارروائیاں شروع کردیں ،کے ایم سی کے افسران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جانے والے محکموں کی کرپشن بھی احتساب سے فری ہوگئی تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے محکمہ چارجڈپارکنگ میں کروڑوں روپوں کی کرپشن کو چھپا نے کیلئے محکمہ ایکسائز میں ضم کرنا شروع کردیا اور اب بلدیاتی اداروں کی آمدنی کابڑا ذریعہ محکمہ لوکل ٹیکس کوبھی سینٹر لائنرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا گذشتہ روز کمشنرہاوس میں ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ میں جواب داخل کیا جائے گا کہ تمام اشتہاری بورڈ کے سائز اور ریٹ کمشنر آفس میںطے ہوںگے جبکہ چڑیا گھر جو سالانہ 90فیصد ریونیو دیتا تھا اب اسے بھی سفاری پارک کے ساتھ سندھ حکومت قبضے میں لینے کیلئے کاموں کا آغاز کررہی ہے جبکہ حیدرآباد کا رانی باغ پہلے ہی تباہ ہوچکا ہے اور سندھ حکومت کے قبضے میں جانے کے بعد سفاری اور چڑیا گھر بھی ویران ہوجائے گا، جبکہ محکمہ چارجڈ پارکنگ لنک روڈ ٹول ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے کی بدعنوانیوں کو بھی چھپانے اور کرپٹ افسران کو بچانے کیلئے محکمہ چارجڈ پارکنگ کو محکمہ ایکسائز میں ضم کیا جارہا ہے وہیں سندھ حکومت نے بلدیہ عظمی کراچی کے ٹوائلٹوں کو آنے والے بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں کیلئے چھوڑ دیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat