Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت وفاق سے 15 ارب روپے کم ملنے پر سندھ حکومت کے تحفظات

وفاق سے 15 ارب روپے کم ملنے پر سندھ حکومت کے تحفظات

sindh governmentکراچی: حکومت سندھ نے وفاقی ریونیو بورڈ سے 60 ارب روپے اور وفاقی سیدھی منتقلیوں میں سے 15 ارب روپے کی کم وصولیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو یہ رقم جلد سے جلد جاری کرنے اور مئی 2015 تک آئندہ مالی سال 2015-16 کیلیے صوبائی وصولیوں کا ہدف پیش کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ آئندہ مالی سال کا صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام تشکیل دیا جا سکے۔ یہ تحفظات وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 2015-16 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام تشکیل دینے سے متعلق اجلاس میں کیے گئے، صوبائی سیکریٹری خزانہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت کے مقررکیے گئے ہدف 353بلین روپے میں سے ابھی تک 60 ارب روپے کم وصول ہوئے ہیں، اسی طرح 82 ارب روپے کی سیدھی منتقلیوں کے ضمن میں بھی صوبائی حکومت 15بلین روپے کمی کا سامنا کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...

ناگن چورنگی پانج گایوں میں آگ لگ گئی

ناگن چورنگی پانج گایوں میں آگ لگ گئی جمعہ کی صبح پل کے نیچے پارک یکے بعدیگرے پانچ گاڑیوں میں آگ لگ...

آرڈیننس کی واپسی تک خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آرڈیننس کی واپسی تک خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے، پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت...

ناگن چورنگی پر 5 گاڑیوں میں آگ لگ گئی

کراچی:نارتھ کراچی میں ناگن چورنگی پر پل کے نیچے 5 گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے...