کراچی سندھ کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں پولیس میں تقرر اور تبادلے کے اختیارات پر کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ سیپرا ایکٹ میں ترمیم سے بھی متعلق کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 05 اکتوبر کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں نیب آرڈیننس میں نظر ثانی کیلئے کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہوا تھاکمیٹی کی سربراہی ڈاکٹر سکندر میندھرو کے سپرد کی گئی تھی، جبکہ ایڈووکیٹ جنرل ضمیر گھمرو، سید ناصر شاہ، سردار شاہ اور سیکریٹری قانون کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا تھا۔