Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت غیر تصدیق شدہ اسلحہ لائسنس کی منسوخی منظور، سندھ بلدیاتی انتخابات کیلیے...

غیر تصدیق شدہ اسلحہ لائسنس کی منسوخی منظور، سندھ بلدیاتی انتخابات کیلیے تیار

qaim ali shah sharjeel memon sindh cabinet1کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے غیر تصدیق شدہ اسلحہ لائنسس منسوخ کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی، اجلاس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ اس موقع پر آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور وزیربلدیات شرجیل میمن کی جانب نے کابینہ کو بریفنگ دی۔ اجلاس کے بعد ترجمان سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ صوبے بھر میں جاری اسلحہ لائسنسوں کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے تمام غیر تصدیق شدہ اسلحہ لائنسس منسوخ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ کابینہ اجلاس میں آئی جی سندھ نے سانحہ صفورا کے ملزمان سے کی گئی تفتیش سے اراکین کو کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتارملزمان نے بس میں سوارافرادکونشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش کے دوران کئی اہم چیزیں بھی سامنے آنے کی توقع ہے جب کہ اس موقع پر وزیربلدیات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت رواں سال ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہے اور الیکشن کمیشن کا شیڈول ملتے ہی انتخابات کرادیئے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...