Tuesday, October 20, 2020
Home Trending صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، نیشنل ایکشن پرپلان پر سوفیصد عملدرآمد...

صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، نیشنل ایکشن پرپلان پر سوفیصد عملدرآمد کا عزم

ApexCommittee-Meeting-Karachiکراچی، صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عملدر آمد کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ کراچی میں جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایپکس کمیٹی نے صوبے میں کام کرنے والی تمام این جی اوز کی وفاق سے دوبارہ رجسٹریشن کروانے کا بھی فیصلہ کیا۔کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان اور کراچی میں جاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا جبکہ ایکشن پلان پر ہونے والے عملدر آمد پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ نے اجلاس کو شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر پر بریفنگ دی اور اب تک کی جانے والی کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ اسلحے کی لائسنس کی پالیسی کو جاری رکھنے، این جی اوز کی وفاق سے دوبارہ رجسٹریشن اور نادرا سے ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ایپکس کمیٹی اجلاس میں سیکیورٹی گارڈز کے فنگر پرنٹس لینے، نئی این جی اوز کو صوبے میں کام کرنے کی اجازت نہ دینے اور غیر ملکیوں کو سیکیورٹی ایجنسی میں نوکری نہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں اور اس آپریشن کا مقصد ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا ہے۔ایپکس کمیٹی اجلاس میں گورنر سندھ، کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام بھی شریک تھے۔ اجلاس میں چینی انجینئرز کے لیے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...

بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے آئی جی ہائوس پہنچ گئے، آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات ۔کام...

کیپٹن صفدر گرفتاری، آرمی چیف کا بلاول سے ٹیلی فونک رابطہ

کراچی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، کیپٹن صفدر واقعے پر بات چیت،...

کیپٹن صفدر گرفتاری، آرمی چیف کا تحقیقات کا حکم

کراچی، کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے چیئرمین پی پی کے مطالبہ پر آرمی چیف نے تحقیقات کا حکم دے دیا، آرمی...