Sunday, November 1, 2020
Home Trending سندھ اسمبلی میں ہندولڑکی کی بازیابی کیلئے قرارداد منظور

سندھ اسمبلی میں ہندولڑکی کی بازیابی کیلئے قرارداد منظور

Sindh Assimbleyسندھ اسمبلی میں ہندوبرادری کی لڑکیوں کے اغواءاورمذہب کی جبری تبدیلی کے خلاف صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن اورحکومتی ارکان متحد ہوگئے۔ ڈہرکی میں اغواءہونیوالی لڑکی کی بازیابی کیلئے قرارداد منظور کرلی گئی۔ سندھ اسمبلی کے ارکان ہندوبرادری کے ساتھ زیادتی کے واقعات پربڑھ چڑھ کر آواز احتجاج بلند کی۔
پیپلزپارٹی کے رکن کھٹومل جیون نے کہا کہ اقلیتوں کیخلاف تواتر کے ساتھ کارروائیاں ہورہی ہیں، سندھ اورپنجاب میں 15 کمسن لڑکیوں کا مذہب تبدیل کراکے شادی کرائی گئی۔اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سزواری نے کہا کہ جبری شادی اورمذہب کی تبدیلی جیسے واقعات سے اسلام کی بدنامی ہوتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے اقدامات کی روک تھا کیلئے کمیٹی بنائی جائے۔ فنکشنل لیگ کے رکن نند کمار نے کہا ہے کہ انجلی کی بازیابی کیلئے اقدامات نہ ہونا افسوسناک ہے۔ رکن پیپلزپارٹی نادر مگسی نے کہا ہے کہ جہاں اسطرح کے واقعات ہوں حکومت کو سب سے پہلے کھرڑا ہونا چاہئے۔ اسمبلی اجلاس میں ارکان نے ہندو برادری کی ہجرت پر بھی بھی تشویش ظاہر کی اور کہا ہے کہ اس کی وجہ جبری شادی کے واقعات ہیں۔ بارہ سالہ لڑکی کے مبینہ اغواءکیخلاف ایوان نے قرارداد منظور کی جس میں اسے بازیاب کرواکے والدین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...