Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت سندھ اسمبلی:9ماہ کے بجٹ اخراجات پر بحث کی گئی

سندھ اسمبلی:9ماہ کے بجٹ اخراجات پر بحث کی گئی

Sindh Assimbleyسندھ اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ اخراجات پر بحث کی گئ فنکشنل لیگ کے رکن اسمبلی شہریار مہر کا کہنا ہے کہ بے تحاشہ وسائل ہونے کے باوجود صوبہ بدحالی کا شکار ہے۔ سندھ اسمبلی کی نئی عمارت پر تین سو پچاس ارب روپے خرچ ہوچکے، پھر بھی محسوس ہوتا ہے کہ چھت گرنے والی ہے۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کے نو ماہ کے بجٹ اخراجات پر بحث کی گئی۔ تحریک انصاف کی رکن اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاء نے تنقید کی حکومت کی کارکردگی تعلیم ، صحت اور امن و امان سے وابستہ ہوتی ہے، تینوں شعبوں میں حکومت کی کارکردگی نظر نہیں آرہی۔فنکشنل لیگ کے رکن اسمبلی شہریار مہر نے کہا کہ بجٹ دستاویز دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بے تحاشہ وسائل کے باوجود صوبہ بدحالی کا شکار ہے،ستائیس ارب روپے خرچ کیے گئے لیکن آج بھی سندھ میں تعلیم تباہی کا شکار ہے۔پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی شاہد تھیم نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ فنکشنل کے ارکان نے سانگھڑ میں بے انتہا کرپشن کی، ایریگیشن کا چھ کروڑ کا بنگلہ ساٹھ لاکھ روپے میں فروخت کردیا گیا۔ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی زبیر احمد نے صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی کو اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد صوبے کا دوسرا بڑا حب بننے جارہا ہے، تاہم بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نیو کراچی, مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی، دوسرا فرار

کراچی: نیو کراچی سیکٹر5 ڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ،پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر شہری سے لوٹ ما رکررہے تھے...

امتیاز سپر اسٹور نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا

کراچی:فرانس میں نبی ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر کراچی کے سب سے بڑے سپر مارٹ امتیاز سپر اسٹور نے تمام...

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...