Sunday, November 1, 2020
Home Trending کے الیکٹرک “ کو 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری رکھی جائے...

کے الیکٹرک “ کو 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری رکھی جائے ،سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

 kelectric-agreementdateend_1-25-2015_172951_lسندھ اسمبلی نے منگل کو ایک قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی ، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ” کے الیکٹرک “ کو 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری رکھی جائے ۔ یہ قرار داد سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے پیش کی ، جس کی پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی تائید کی ۔ قرار داد کی منظوری کے وقت متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم کے ارکان ایوان میں موجود نہیں تھے ۔ وہ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ کے بیان پر احتجاجاً ورک آو ٹ کرکے چلے گئے تھے ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ ” یہ ایوان حکومت سندھ سے سفارش کرتا ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے رجوع کرے اور اس سے کہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی ( این ٹی ڈی سی ) سے ” کے الیکٹرک “ کو 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری رکھی جائے ۔ “ قبل ازیں وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر ” کے الیکٹرک “ کو اس بجلی کی فراہمی جاری نہ رہی تو جلد ہی کراچی میں بھی لوڈشیڈنگ شروع ہو جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے یکم جنوری کو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ ” کے الیکٹرک “ کو 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری رکھی جائے ۔ 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت سندھ اپنے پاور پلانٹس لگا رہی ہے ۔ لیکن ان میں کچھ وقت لگے گا لہذا فی الوقت کراچی کو بجلی کی فراہمی جاری رکھی جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...