Wednesday, October 28, 2020
Home Trending سندھ اسمبلی نے ایم کیو ایم کو اپوزیشن نشستیں الاٹ کرنے...

سندھ اسمبلی نے ایم کیو ایم کو اپوزیشن نشستیں الاٹ کرنے کی یقین دہانی کرادی

mqmسندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کو اپوزیشن نشستیں الاٹ کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی جبکہ تھر میں اموات پر اپوزیشن لیڈر نے وزیراعلیٰ کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکرآغاسراج درانی نے ایم کیوایم اراکین کو اپوزیشن نشستیں الاٹ کرنے کی یقین دھانی کرادی، اسپیکر نے ایم کیوایم اراکی کو اسپیکرڈائس کے بائیں جانب نشستیں الاٹ کرنے کی ہدایت کردی، اجلاس میں تھر کی صورتحال پر گرما گرم بحث کی گئی، اپوزیشن لیڈرشہریارمہر نے تھر کی صورتحال پرحکومت کو کڑی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تھر میں اموات پروزیراعلی سندھ کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے،فنکشنل لیگ کے امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت چلانا وزیراعلیٰ کے بس کی بات نہیں،ایک ضلع نہیں سنبھال سکتے، پوراصوبہ کیا سنبھالیں گے،حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام پرایم کیوایم کے توجہ دلاونوٹس پرسنیئر صوبا ئی وزیرنثارکھوڑوکا کہنا تھا کہ جام شورومیں قائم یونیورسٹی حیدرآباد والوں کے لیے ہے جسے ایم کیو ایم کے ارکان نے حقائق کے منافی قراردیتے ہوئے مسترد کردیا،اجلاس میں ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کی والدہ اور شمیم آراء پہنورکے والد کیلئے فاتحہ خوانی جبکہ سانحہ واہگہ بارڈراورتھرمیں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعا ئے مغفرت کی گئی،اسمبلی میں کوٹ رادھا کشن واقعہ کی شدید مذمت بھی کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...