بدھ, مارچ 22, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیسندھ: کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف فوج اور رینجرز کے ساتھ مل کر...

سندھ: کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف فوج اور رینجرز کے ساتھ مل کر آپریشن کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ اور آئی جی نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ کچے کے علاقے میں پولیس کو ملٹری گریڈ کے اسلحے کی ضرورت ہے اور ملٹری گریڈ کےاسلحے کی خریداری کی سفارش ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کی تھی، اس اسلحے کی خریداری کے لیے 2.7 ارب روپے کی ضرورت ہے تاہم اس حوالے سے وزارت داخلہ سے بھی این او سی لی جائے گی۔سندھ کابینہ نے پولیس کے لیے فنڈز منظور کرکے اسلحہ خریدنے کی منظوری دے دی۔سندھ کابینہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا فیصلہ کیا جس میں  سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی پولیس کے رینجرز اور فوج بھی حصہ لے گی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشترکہ اور پری پلان آپریشن ہوگا جب کہ آپریشن آئی جی پولیس اپنی منصوبہ بندی سے شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code