Wednesday, October 21, 2020
Home Trending سندھ ایجو کیشن سپو رٹ پر وگرام کے تحت 4 سو اسکو...

سندھ ایجو کیشن سپو رٹ پر وگرام کے تحت 4 سو اسکو ل 98 کمپلیکس اسکولوں میں ضم

Serp Meeting Picکراچی، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدا یت کی ہے کہ وہ عا لمی بنک کے تعاون سے شروع کیا جانے والے سندھ ایجوکیشن سپورٹ پروگرام پر عملدرآمد میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسکولوں کا خود ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور علاقہ اسسٹنٹ کمشنرز معائنہ کریں ایس ایم سی فنڈ کے استعمال کی شفافیت سے استعمال کو یقینی بنائیں۔ ہر ماہ اس کی رپورٹ انھیں پیش کریں۔ وہ اپنے دفتر میں سندھ ایجوکیشن ریفارم پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلہ میں کمشنر کراچی کی سربراہی میں قائم ریجنل اوور سائٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کر رہے تھے۔ اجلاس میں عالمی بنک کے نمائندے شفیق الرحمٰن پراچہ ، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،محکمہ تعلیم حکومت سندھ، محکمہ خزانہ ، حکومت سندھ،ریجنل ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کی سربراہ، اسٹیٹ بنک اور دیگر بنکوں کے نمائندے مو جو د تھے۔ انھوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ و تعان بڑھانے کی سب سے زیا دہ ضرورت ہے۔ تاکہ اسکولوں کی حالت وتعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مدد ملے۔ انھوں نے کہا کہ اسکو ل مینجمنٹ کمیٹی (ایس ایم سی ) فنڈ کے ذریعے اسکولوں کی فوری نوعیت کی مالی ضروریا ت پوری کر نے اور اسکولوں کا انفرا سٹرکچر بہتر بنانے کے مقصد میں بڑی حد تک مد د ملی ہے ۔ متعلقہ ادارے اور بنکس ایس ایم سی فنڈ کی تقسیم کا کام شفاف طریقہ سے مکمل کر لیا جا ئے اور جلد از جلد مکمل ہو سکے انھوں نے کہا کہ مختلف اسکولوں کو ضم کر نے کے پروگرام پر عملدآمد کی کوششوں کو تیز کیا جائے اس سے اسکولوں میں تعلیم کو بہتر بنانے میں مد د ملے گی اجلا س میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بہتر کارکردگی کے مظاہرہ کرنے والے اسکولوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ان کی بہتر کارکردگی کا اعتراف کی جا ئے گا۔اس سلسلہ میں اچھی کارکردگی والے اسکولوں کی فہرست بنائی جائے گی اور اگلے اجلا س میں پیش کی جائے گی۔ اجلاس میںبتایا گیا کہ پروگرام کے مطابق ایک سال کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت چار سو اسکولو ں کو ایک سو اسکول میں ضم کر نا ہے ۔ جبکہ اسکول کمپلیکس پروجیکٹ کے تحت اب تک چار سو اسکولوں کو 98 اسکولوں میں ضم کیا جا چکا ہے۔ مجموعی طور پر تین ہزار چار سو 79 اسکولوں کو ضم کیا جا رہا ہے ۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر ز سے کہا کہ وہ ایس ایم سی کے فنڈ کے استعمال کو مانیڑ کریں۔ او ر فنڈ کے استعمال کی شفافیت کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر چنہ نے اجلاس کو بتایا کہ گرین ٹاﺅن میں واقع اسکول اختر گورنمنٹ اسکول کی عمار ت پر قبضہ کر لیا تھا اس میں بھینسیں باندھ گی گئی تھیں اور عمار ت کو گرا یا جا رہا تھا ۔ انھوں نے اپنے علم میں آتے ہی اس پر فوری ایکشن لیا اور کا رروائی کر کے اس کو بحال کر ا دیا ہے۔عالمی بنک کے نمائندے شفیق الرحمن پراچہ نے اجلاس میں پروگرام پر عملدآمد پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر وزیراعظم کا ایک بیان نہیں آیا، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر...

بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں,بلاول بھٹو نے کراچی...

ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا, فیڈرل بی ایریا کے علاقے...

سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ سندھ پولیس کے افسران بلاول کے اشارے پر چھٹی پر گئے,ٹوئٹر...