Monday, November 23, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

وزیراعلیٰ کی سربراہی میں سیف سٹی اتھارٹی قائم

کراچی سمیت سندھ کے برے شہروں میں سیف سٹی پروجیکٹ شروع کرنے کےلئے اتھارٹی قائم،اتھارٹی کے سربراہ وزیراعلیٰ...

ایس ایچ او شپ کا امتحان پاس کرنےوالے 4 اہلکاروں کی تعیناتی

آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی و پالیسنگ کے تحت ایس ایچ او...

سڑک پر کچرا کیوں پھینکا،21 افراد گرفتار

مقررہ جگہوں کے علاوہ کچرا پھینکنے پر 21 افراد جیل روانہ ،ضعلی انتظامیہ کے مطابق نارتھ کراچی سے...

آصف زرداری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، اسپتال داخل

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طبعیت اچانک بگڑ گئی، پی...

کالعدم تنظیموں کے 155 کارکنوں کو نظر بند کرنے کی تیاریاں

Sindh-mapکراچی،         صوبہ سندھ میں فرقہ وارانہ تشدد اور عید قربان کے موقع پر قربانی کی کھالوں پر ممکنہ تصادم کے پیش نظر صوبے کی 9 انتہاءپسند تنظیموں کے 155 کارکنوں کو نظر بند کرنے کی سفارشات تیار کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے شیڈول 4 میں شامل ہیں ۔ان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے جن تنظیموں کے افراد کو نظر بند کیا جاسکتا ہے ان میں کالعدم لشکر جھنگوی، تحریک جعفریہ پاکستان، کالعدم سپاہ محمد پاکستان، تحریک غلبہ اسلام، کالعدم جیش محمد، حرکت المجاہدین، اہلسنت والجماعت کے کارکنان شامل ہیں۔

یہ سفارشات انٹیلی جنس اداروں نے تیار کی ہیں ان میں پولیس اسپیشل برانچ، سی آئی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہیں ۔دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ان 155 افراد کو صوبے کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے نظر بند کرنے کی سفارش محکمہ داخلہ سندھ سے کی جائے گی جس پر ان کو ایک سے تین ماہ تک حکومت نظر بند کرسکتی ہے۔

Open chat