Thursday, October 22, 2020
Home Trending سندھ بھر میں عید کے 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ...

سندھ بھر میں عید کے 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ ، نوٹیفکیشن جاری

Health-Department-Sindh-Seniority-List-BPS-19-18-17-1024x682کراچی،حکومت سندھ نے صوبے بھر میں عید کے تین روز کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے اور کھالوں کے لیے کیمپ لگانے پر پابندی ہوگی۔ جھنڈے لے کر چلنے، کھالوں کے لیے لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے، گاڑیوں پر کھالیں لے کر چلنے اور عمارتوں میں کھالیں دینے کی تلقین پر بھی پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق زبردستی کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔ حکومت سندھ نے اسلحے کے تمام لائسنس اور اجازت نامے عید کے تین روز معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضابطہ فوجداری کے تحت دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ اٹھاسی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...