Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت حادثوں میں مرنے والوں کے ورثا کے لیے سندھ حکومت کا تاریخی...

حادثوں میں مرنے والوں کے ورثا کے لیے سندھ حکومت کا تاریخی اقدام

sindh govtکراچی ، سندھ میں حادثوں کے دوران جاں بحق 18 سے 65 سال کی عمر کے تمام شہریوں کے لواحقین کو ایک لاکھ روپے انشورنس ملے گی۔ سندھ حکومت اور سندھ انشورنس لمیٹڈ (SIL) نے یونیورسل ایکسیڈینٹل انشورنس اینڈ سوشل بینیفٹ کے حوالے سے معاہدے پردستخط کردیئے گئے ، وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اس معاہدے پر صوبائی سیکریٹری خزانہ سید حسن نقوی جبکہ سندھ انشورنس لمیٹڈ کی جانب سے اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل صدیقی نے دستخط کیے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ، بالخصوص حادثات کے نتیجے میں جاں بحق ہوجانے والے افراد جو کہ اپنے خاندانوں کے واحد کفیل ہوتے ہیں کیلئے سندھ انشورنس لمیٹڈ کمپنی سے یونیورسل ایکسیڈینٹل انشورنس اور سوشل بینیفٹ کے سلسلے میں ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت حادثات اور دہشتگردی کے متاثرین کو فی کس ایک لاکھ روپے فوری طور پر مالی مدد فراہم کی جاسکے گی۔
abdur rahman
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...

شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دے دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دیدیا اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا...