Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت الطاف حسین کے خلاف قرارداد پیش نہ کرنے پر اپوزیشن کا واک...

الطاف حسین کے خلاف قرارداد پیش نہ کرنے پر اپوزیشن کا واک آوٹ

SindhAssemblyBuildingNEWکراچی، سندھ اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف، ن لیگ اور فنکشنل لیگ نے الطاف حسین کے خلاف قرار داد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔ تحریک انصاف کے ثمر علی خان کہتے ہیں پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم ملی ہوئی ہیں اسی لیے قرارداد پیش نہیں کرنے دی گئی۔اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے فوج سے متعلق بیان کے خلاف قرارداد لانےکی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن اراکین سیٹوں پر کھڑے ہوگئے اور اسپیکر کی ڈیسک کے سامنے احتجاج کیا۔ اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے مطالبہ کیا کہ قرار داد لانے کے لیے وقفہ سوالات معطل کیا جائے اور پاک فوج کے خلاف بیان دینے پر پہلے الطاف حسین کے خلاف قرار داد لائی جائے۔اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ ایوان کو قوائد کے مطابق چلائیں گے۔ جس پر اپوزیشن اراکین نے واک آوٹ کیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ثمر علی خان نے الزام لگایا کہ دونوں جماعتیں ملی ہوئی ہیں۔ اس لیے قرارداد پیش نہیں کرنے دی گئی۔ مسلم لیگ فنکشنل کے رکن اسمبلی شہریار مہر نے کہا کہ الطاف حسین ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...

ڈیفنس، پی ٹی سی ایل کی کیبل چوری کرنےوالے 7 ملزمان گرفتار

کراچی: ڈیفینس پولیس نے دوران گشت فیز ٹو سن سیٹ ایونیو کے قریب سے پی ٹی سی ایل کی سرکاری کیبلز چوری...