Saturday, October 24, 2020
Home Trending سندھ حکومت کا تاجروں کا دھمکیوں کا سخت نوٹس، تاجر اپنے آپ...

سندھ حکومت کا تاجروں کا دھمکیوں کا سخت نوٹس، تاجر اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، شرجیل میمن

Pakistan-sharjeel-memon_12-25-2014_169770_lسندھ حکومت نے تاجروں کو دھمکیاں دینے کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت تاجروں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔
دوسری جانب اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ٹارگٹڈ آپریشن بلا تفریق جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔ وزیرا طلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کو دھمکیاں دینے کا عمل افسوسناک اور شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اور صنعتکار اپنے آپ کو کراچی میں تنہا نہ سمجھیں اور کراچی میں بلا خوف کاروبار جاری رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت تاجروں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی، تاجر اور صنعتکار بغیر کسی جھجھک کے سندھ حکومت، پولیس اور رینجرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی صدارت میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ٹارگٹڈ آپریشن بلا تفریق جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں بالخصوص تاجروں، صنعتکاروں اور ڈاکٹروں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔ رینجرز کے ترجمان نے مزید کہا کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن پر دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...