Sunday, October 25, 2020
Home Trending حکومت سندھ کا دہشت گردی کے آٹھ مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے...

حکومت سندھ کا دہشت گردی کے آٹھ مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا فیصلہ

militarycourtsonlysolutionforeliminatingterrorismfrompakistna320x180کراچی ،سندھ حکومت نے قومی ایکشن پلان کے تحت ہفتہ کو دہشتگردی کے 8 مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔اب تک قومی ایکشن پلان کے تحت اٹھارہ دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دی جاچکی ہے جبکہ چار کے بلیک وارنٹ جاری ہوچکے ہیں جن پر عملدرآمد عدالتوں نے روک رکھا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو آج چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن، سیکرٹری داخلہ مختیار سومرو اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے قومی ایکشن پلان کے تحت اقدامات پر بریفننگ دی۔چیف سیکرٹری نے بتایا ” صوبے کی مختلف جیلوں میں اٹھارہ دہشتگردوں کو سزائے موت دی جاچکی ہے جبکہ چار دیگر سزائے موت کے قیدیوں نے عدالتوں سے حکم امتناع حاصل کررکھے ہیں”۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 74 مقدمات کے ٹرائل فوجی عدالتوں میں کرنے کی سفارش کی جس میں وزارت داخلہ نے صرف تین کیسز کی منظوری دی۔
صدیق میمن کے مطابق ” ہم نے دس کیسز کو منتخب کیا جس کے بعد ہماری لیگل کمیٹی نے آٹھ مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھیجنے کی منظوری دی ہے جن میں جسٹس مقبول باقر حملہ کیس، نشتر پارک دھماکہ، چار پولیس اہلکار پر حملہ اور ہلاکت، گلستان جوہر پولیس اسٹیشن پر حملہ، نیو کراچی میں ایک فرقہ وارانہ قتل اور پانچ دیگر متعلقہ مقدمات شامل ہیں”۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...