اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت سندھ ڈاکٹر جمن باہوتو نے وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کی ہدایت پر دوائیں ترکیہ کے ڈپٹی قونصل جنرل کے حوالے کیں۔زلزلہ متاثرین کےلیے عطیہ کی گئی دواؤں میں جان بچانے والے اور دیگر ضروری 48 مختلف اقسام کے انجکشن اور دوائیں شامل ہیں۔یاد رہے کہ ترکیہ اورشام کے زلزلہ متاثرین کے لیے وفاقی حکومت اور افواج پاکستان کی کاوشیں جاری بھی ہیں۔اس سے قبل زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے پاک بحریہ کا جہاز ایک ہزار ٹن سے زائد سامان لے کر ترکیہ روانہ ہوگیا۔ امدادی سامان میں ہزاروں خیمے،کمبل، خشک راشن، ادویات، ملبوسات اورجنریٹرز شامل ہیں۔