Thursday, October 29, 2020
Home Trending پولیو سے متاثرہ 11 یوسیز میں کریش پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

پولیو سے متاثرہ 11 یوسیز میں کریش پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

Polioسندھ حکومت نے یوم عاشور کے بعد پولیو سے متاثرہ 11 یوسیز میں کریش پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت، عالمی ادارہ صحت، یونیسیف سمیت دیگر نمائندگان نے بھی شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم عاشور کے بعد پولیو سے متاثرہ 11 یونین کونسلز میں انسداد پولیو کے لیے کریش پروگرام شروع کیا جائے گا جبکہ کراچی میں سکیورٹی خدشات کے باعث پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پولیس فورس قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جو ایس ایس پی کی سربراہی میں 700 اہلکاروں پر مشتمل ہوگی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پولیو وائرس کو دہشت گردوں کے برابر خطرناک سمجھتی ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...