Friday, November 27, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

آرزو فاطمہ کے اغوا اور کم عمری کی شادی کے کیس کی سماعت

سٹی کورٹ میں آرزو فاطمہ کے اغوا اور کم عمری میں شادی کے کیس کی سماعت،  پولیس چالان...

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی...

سر سبز شاداب کراچی مختصرڈاکومینٹری

سر سبز شاداب کراچی مختصرڈاکومینٹری

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن، بختاور بھٹو کی منگنی آج، بلاول ہاؤس کراچی میں منگنی کی...

سندھ حکومت میں تبادلے،ہاشم رضا ڈائریکٹرجنرل صوبائی محتسب تعینات

sindh government کراچی، حکومت سندھ نے مختلف افسران کے تبادلے وتقرریاں کردی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر شہید بے نظیر آباد ڈویژن جمال مصطفی سیدکا تبادلہ کرکے انہیں سیکریٹری سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری داخلہ مختار حسین سومرو سے سیکریٹری سروسز کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے افسر سید ہاشم رضا زیدی کو ڈائریکٹر جنرل صوبائی محتسب سیکریٹریٹ سندھ کی خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے افسر سید علی ممتاز زیدی کو منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سیڈ کارپوریشن حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے افسر محمد راشد کو خالی اسامی پر ڈائریکٹر جنرل سندھ سول سروسز اکیڈمی کراچی تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے افسر محمد علیم میمن کو خالی اسامی پر سیکریٹری محکمہ خصوصی تعلیم تعینات کیا گیا ہے۔ اسپیشل سیکریٹری محکمہ بلدیات آفتاب احمد میمن کا تبادلہ کرکے انہیں خالی اسامی پر سیکریٹری محکمہ ثقافت وسیاحت تعینات کیا ہے۔ میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی سجاد حسین عباسی کا تبادلہ کرکے انہیں خالی اسامی پر سیکریٹری محکمہ جنگلات وماحولیات اور تحفظ جنگلی حیات تعینات کیا گیا ہے جبکہ سجاد حسین عباسی کے پاس سیکریٹری محکمہ انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے عہدے کا اضافی چارج بھی ہوگا۔ کمشنر لاڑکانہ ڈویژن سعید احمد منگنیجو کے پاس کمشنر شہید بے نظیر آباد ڈویژن کا بھی اضافہ چارج ہوگا

Open chat