کراچی، سندھ حکومت نے کہا ہے کہ آن لائن ٹیکسز کلیکلشن سسٹم کا اطلاق تمام اضلاع میں کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار نجم احمد شاہ نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں تمام ایڈیشنل و اسپیشل سیکرٹریز سمیت متعلقہ ایس اوز اور دیگر افسران نے شریک کی۔
سیکرٹری بلدیات، ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ سندھ نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات سندھ کے تمام افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر دفتری امر سے متعلق دستاویز غیر ضروری طورپر طوالت یا تاخیر کا شکار نہ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی قابلیت اور استعداد کار کا محکمہ جاتی ترقی کے لئے بھرپور اور موثر استعمال کرے، تمام محکمہ جاتی پیش رفت کو فوری طور پر جدید ٹیکنالوجی سے مشتہر کیا جائے، ہر سرکاری نوٹیفکیشن کا اجرا بلا تاخیر عمل میں لایا جائے، عدالتی امور کو ترجیحی بنیادوں پر سر انجام دیا جائے اور دفتری املاک کی مکمل ٹریل اور تفصیلات ڈیجیٹلائز کی جائیں۔