سندھ حکومت نے زائرین کے لئے مزارات کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ صوبائی وزیر اوقاف سہیل انور سیال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کل سے سندھ بھر کے مزارات زائرین کے لئے کھول دیئے جائیں گے، کورونا وبا کی دوسری لہر کے باعث مزارات مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھولے جائیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ بزرگان دین کے مزارات پر حاضری کے وقت زائرین ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں، مزارات پر ماسک اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جائے، عوام خود بھی کورونا سے بچیں اور اپنے پیاروں کو بھی بچائیں۔