Saturday, October 31, 2020
Home خصوصی رپورٹس حکومت سندھ کے مفید فیصلے (نیر توحید فاروقی)

حکومت سندھ کے مفید فیصلے (نیر توحید فاروقی)

2
حکومت سندھ کے 7 بجے دکانیں بند کرنے اور ون ڈش کا فیصلہ احسن اقدام ہے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ہماری حکومت سندھ کو بھی کچھ خیال آیا۔ خبر پڑھ کر بہت خوشی ہوئی کہ اب شادی ہال 10 بجے رات کو بند ہو جائیں گے۔ دکانیں 7 بجے بند ہو جائیں گی۔ شادیوں میں ون ڈش ہو گی۔ اللہ کرے جو احکام جاری کیے گئے ہیں ان پر عمل بھی حکومت کروا سکے۔ حکومتی کارندے رشوت لے کر کہیں چھوڑ نہ دیں۔ اگر ایسا ہوا تو پھر ترقی کی شاہراہ پر ملک کا چلنا مشکل ہو جائے گا۔ ہم مسلمان ہوتے ہوئے بھی اپنے دین سے بے دین ہو گئے ہیں۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دین تو ہمیں یہ بتاتا ہے فجر کی دو سنتیں دنیا و ما فیہا سے بہتر ہیں۔ صبح جلدی اُٹھنا وضو کر کے اپنے رب کو یاد کرنا۔ گھر کا دروازہ کھلنا اور مسجد کا رُخ کرنا باعث رحمت ہے، گُدی کی گرہیں کھل جاتی ہیں۔ بندہ ہشاش بشاش ہو جاتا ہے۔ پھر صبح سویرے ناشتہ صحت کے لیے بہت اچھا ہے۔ پھر صبح صبح اُٹھ کر حلال روزی کے لیے نکلنا تجارت جس میں اللہ نے برکت رکھی ہے صبح 7 بجے دکانیں کھلیں تو شام کو باآسانی 7 بجے دکانیں بند کر سکیں گے۔ جلدی کھانا کھا کر عشاء پڑھ کر سو جانا جبکہ شادی کی ایک ڈش بسیار خوری سے بچائے گی۔ جلدی کھانا جلدی سونا، جلدی اُٹھنا ہمیں بہت ساری بیماریوں سے نجات دلائے گا۔ اس میں بجلی بھی بچے گی۔ کاروبار کے لیے لوگ دور دور گئے ہوتے ہیں۔ جلدی گھروں کو لوٹ جایا کریں گے۔
3
فجر و عصر کی نمازوں میں محافظ فرشتوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔ فرمان رسول ﷺ ہے کہ رات و دن کے وقت فرشتے زمین کے انتظام پر مامور ہیں، وہ اپنی ذمہ داری دوسرے فرشتے کے حوالے کرتے ہیں۔ فجر و عصر کی نمازوں میں اکھٹے ہوتے ہیں۔ پھر جو فرشتے انسان کے ساتھ رات گزارتے ہیں۔ وہ اپنے رب کے حضور جاتے ہیں تو اللہ ان سے پوچھتا ہے کہ تم نے میرے بندے کو کس حال میں چھوڑا وہ عرض کرتے ہیں کہ جب ہم ان کے پاس پہنچے تھے تو انھیں نماز پڑ ھتے پایا تھا اور جب ہم نے چھوڑا ہے تو نماز پڑ ھتے ہوئے چھوڑا ہے۔ (بخاری و مسلم )
فجر کی کہاوت مشہور ہے کہ فرشتے گواہی تو دیں گے رزق میں برکت ہو گی۔ یہود و نصاری کبھی بھی نہیں چاہتے کہ مسلمان اپنے دین پر چل کر تروتازہ ہو اس لیے اُس نے مسلمانوں کے گرد ایسا جال بن دیا ہے کہ یہ اپنے دین سے دور ہو جائیں اور ہماری غلامی میں رہیں۔ آج ہر شخص چالیس سال کے بعد بیماریوں کی آماجگاہ بن گیا ہے۔ اس کی اصل وجہ رات کو سیر ہو کر مرغن غذائیں کھانا رات دیر تک جاگنا۔ صبح کی نماز غائب دیر سے اُٹھنا شیطانی گرہوں کا نہ کھلنا، برکت کا وقت کا گزر جانا، فرشتے صبح رزق لے کر آتے ہیں۔ بندہ مومن سوتا رہتا ہے فرشتے واپس چلے جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو عقل سلیم اور قلب سلیم عطا فرمائے تاکہ مسلمان اپنے اصل کی طرف پلٹ آئیں۔ دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں گے۔ عوام حکومت کے ان احکام کی مخالفت نہ کریں بلکہ اس کو سراہا جائے ۔
1
خواتین بھی جلد ی اُٹھنے کی عادی ہو جائیں گی۔ بازاروں کی شاپنگ بچوں کے اسکول جانے کے بعد آسانی ہو جائے گی۔ صبح 10 بجے گھر کے کام مکمل کر کے بازار جائیں ایک بجے واپس گھروں کو پلٹ آئیں گی۔ اللہ اس قوم کو عقل عطاء فرمائے۔ صرف جلدی سونے اور جلدی اُٹھنے سے ہمارے ملک کے آدھے سے زیادہ مسائل حل ہو جائیں گے اور بہت سارے موذی امراض سے نجات مل جائے گی اللہ باطل کی چالوں سے بچائے۔ بہاریں لوٹ آئیں گی، فضائیں مسکرائیں گی، نئی نسلیں اسی پرچم تلے پھر گیت گائیں گی۔ جو شخص اپنی نماز کی حفاظت کرے گا اور اس کی دیکھ بھال کرتا رہے گا تو وہ اپنے پورے دین کی حفاظت کرے گا اور جو نماز کو ضائع کرے گا تو وہ دیگر ساری چیزوں کو بدرجہ اولیٰ برباد کر دینے والا ثابت ہو گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...