Monday, October 26, 2020
Home Trending پھانسی کے دو مجرموں کے بلیک وارنٹ پر حکم امتناع جاری

پھانسی کے دو مجرموں کے بلیک وارنٹ پر حکم امتناع جاری

295220-SindhHighCourtکراچی، سندھ ہائی کورٹ نے پھانسی کے دو مجرموں کے بلیک وارنٹ پر پانچ دن کے لیے حکم امتناع جاری کردیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت مجرموں افضل اور فیصل کو پانچ مارچ کو پھانسی کا حکم جاری کرچکی ہے۔پھانسی کے قیدیوں افضل اور فیصل کے اہل خانہ نے درخواست میں موقف پیش کیا کہ مقتول کے ورثاء نے صلح کرلی ہے۔ درخواست کے ساتھ صلح نامہ بھی منسلک کیا گیا۔ دو رکنی بنچ نے درخواست گزاروں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ عدالت نے پھانسی کی سزا پر چھ مارچ تک عمل درآمد روک دیا ہے۔ دونوں قیدیوں کو پانچ مارچ کو پھانسی پر لٹکانے کا حکم دیا جا چکا ہے۔ فیصل اور افضل کو ڈکیتی کے دوران ایک شہری کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...