Friday, October 23, 2020
Home Trending کچھ لوگوں نے سانحہ ٹمبرمارکیٹ پر سیاست کرنے کی کوشش کی ،...

کچھ لوگوں نے سانحہ ٹمبرمارکیٹ پر سیاست کرنے کی کوشش کی ، شرجیل میمن

Pakistan-sharjeel-memon_12-25-2014_169770_lصوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ٹمبرمارکیٹ متاثرین کو پچاس فیصد سندھ حکومت اور پچاس فیصد وفاقی حکومت امداد دیگی۔ واٹر بورڈ کا سب سے بڑا مسئلہ گھوسٹ ملازمین ہے تمام غیر قانونی ہائڈرینٹس اور انکے اسٹے آرڈر کا ریکارڈ سپریم کورٹ لیکر جاؤں گا۔کراچی چیمبر میں ٹمبر مارکیٹ متاثرین میں چیک کی تقسیم کے موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات وبلدیات شرجیل میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ٹمبر مارکیٹ بڑا سانحہ تھا۔ جس پر سیاست کرنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم ہم نے پہلی میٹنگ کے بعد متاثرین میں بیاسی چیک تقسیم کیے۔ اور آج ایک سو سرسٹھ امدادی چیک تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے خود دیکھ لیا کہ کونسی جماعت عوام کی مدد کر رہی ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ واٹر بورڈ کا سب سے بڑا مسئلہ گھوسٹ ملازمین ہیں۔ ہائڈرینٹس توڑنے پر عدالت نے واٹر بورڈ ایم ڈی اور ایڈمنسٹریٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ تاہم تمام غیر قانونی ہائڈرینٹس اور انکے اسٹے آرڈر کا ریکارڈ سپریم کورٹ لے کر جاؤں گا۔صوبائی وزیر اطلاعات وبلدیات شرجیل میمن نے مزید کہا کہ شہر میں صوبائی حکومت پہلے ہی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔ تاہم ٹارگٹڈ آپریشن میں سو فیصد کامیابی نہیں ملی۔ پوری قوم نے ملکر اب دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کا عزم کرلیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...