Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں عدالت سندھ ہائی کورٹ، تجاوزات نہ ہٹانے کیخلاف درخواست پر ڈی آئی جی...

سندھ ہائی کورٹ، تجاوزات نہ ہٹانے کیخلاف درخواست پر ڈی آئی جی ٹریفک طلب

sindh-high-courtکراچی، سندھ ہائی کورٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم تجاوزات نہ ہٹانے کے خلاف دائر درخواست پر ڈی آئی جی ٹریفک کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس شوکت علی میمن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔درخواست گذار رانا فیض الحسن نے موقف اختیار کیا تھا کہ نیو ایم اے جناح روڈ ،شاہراہ لیاقت ،ریگل چوک ،اکبر روڈ ،ایمپریس مارکیٹ ،بولٹن مارکیٹ ،کینٹ اسٹیشن اور قائد آباد سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات قائم ہوچکی ہیں۔ان کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صدر ،لانڈھی ،لیاری ،اورنگی ،گڈاپ ،جمشید ٹاو¿ن،لیاقت آباد ،گلشن اقبال، گلبرگ میں اہم شاہراہوں پر غیر قانونی بس اڈے اور اسٹالز قائم ہوچکے ہیں۔حکومت ایک نوٹی فکیشن کے ذریعہ ان اڈوں کو شہر کے گنجان آباد علاقوں سے منتقل کرنے کا احکامات جاری کرچکی ہے۔لیکن اس کے باوجود یہ اڈے قائم ہیں ،جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔عدالت نے 14اکتوبر تک ڈی آئی جی ٹریفک کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...

توہین رسالت،جماعت اسلامی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں کل احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم...

اسٹیل ٹاون، پولیس کی بڑی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ...

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی...