Wednesday, October 28, 2020
Home Trending سندھ ہائی کورٹ کا ایڈمنسٹریٹر کراچی کو عہدہ چھوڑنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ کا ایڈمنسٹریٹر کراچی کو عہدہ چھوڑنے کا حکم

Rauf Akhtarسندھ ہائی کورٹ نے ایڈمینسٹریٹر کراچی روئف اختر فاروقی کو عہدہ چھوڑنے کا حکم دیدیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سینئر افسر کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر رﺅف اختر فاروقی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاتھا کہ رﺅف اختر فاروقی ریٹائرمنٹ کی عمر تک پہنچنے کے باوجود سرکاری عہدے براجمان ہیں۔ جس پر عدالت نے حکم دیا کہ روئف اختر فاروقی اپنے اصل محکمے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو رپورٹ کریں اورسیکریٹری بلدیات کو حکم دیا کہ وہ روئف اختر فاروقی کی عمر کی تحقیقات کرکے 7 روز میں رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے حکم دیا کہ جب تک روئف اختر فاروقی کی اصل عمر کا تعین نہیں ہوجائے اس کی وقت تک ان کی مراعات اورتنخواہیں بھی روک لی جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کاروباری مراکز،شادی ہالز رات 10 بجے بند کرانے کا فیصلہ

کراچی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا بڑا فیصلہ، کاروباری مراکز ، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرانے کا...

کراچی ،12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دعوت اسلامی کا جلوس...

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ اکتوبر کے...

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...