Wednesday, October 28, 2020
Home Trending سندھ ہائی کورٹ نے شہر کے مختلف علاقوں سے بیریئر نہ ہٹائے...

سندھ ہائی کورٹ نے شہر کے مختلف علاقوں سے بیریئر نہ ہٹائے جانے پر چیف سیکریٹری کو طلب کرلیا

295220-SindhHighCourtسندھ ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں سے بیریئر نہ ہٹائے جانے کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری سندھ کو تفصیلات کے ہمراہ ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر اور جسٹس محمد اقبال کلہوڑ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔عدالت نے 8اگست 2014کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر حکومت سندھ اور دیگر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے 3فروری کو چیف سیکرٹری سندھ کو شہر کے مختلف علاقوں میں بیریئرز کے حوالے سے مکمل تفصیلات کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔درخواست گذار رانا فیض الحسن نے موقف اختیار کیا تھاکہ سکیورٹی کے نام پر شہر کے 90فیصد علاقوں کی گلیوں کو بیریئر لگاکر بند کردیا گیا ہے ،جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔عوام کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے مختلف علاقوں کو نوگوایریا بنادیاگیا ہے ۔گلیوں اور شاہراہوں پر بیریئرز لگنے کے باعث دیگر ٹریفک کے ساتھ ایمبولینس بھی ان علاقوں میں داخل نہیں ہوسکتی ہیں ۔عدالت سے استدعا ہے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کراتے ہوئے فوری طور پر شہر سے بیریئرز ہٹانے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...