Tuesday, December 1, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ظفراللہ جمالی کی موت، جھوٹی خبر پر عارف علوی معذرت خواہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی موت کی غلط خبر دینے والی ٹویٹ کو ہٹادیا ، ڈاکٹر عارف...

گیس کی سپلائی بہتر ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس...

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

پیمرا اور ایف آئی اے کیخلاف ایگزیکٹ کے دو سو ملین کا دعوی مسترد 

sindh-high-court320x180کراچی، سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا اور ایف آئی اے کیخلاف ایگزیکٹ کے دو سو ملین کا دعوی مسترد کردیا۔ بینچ کا اپنے حکم میں کہناہے کہ مدعی ایگزیکٹ کو سندھ ہائی کورٹ آنے سے پہلے پیمرا کے پاس شکایات داخل کرانی چاہیے تھی۔سندھ ہائی کورٹ میں پیمرا اور ایف آئی اے کیخلاف ایگزیکٹ کے دو سو ملین دعوی کی سماعت ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے حکم دیا کہ مدعی ایگزیکٹ کو ہائی کورٹ آنے سے پہلے پیمرا کے پاس شکایات داخل کرانی چاہیے تھی، دعوی ناقابل سماعت ہے اور ضابطہ دیوانی کی شرائط پر پورا نہیں اترتا۔بینچ نے ریمارکس دیئے کہ سندھ ہائی کورٹ پیمرا کے کسی حکم کیخلاف اپیل تو سن سکتی ہے لیکن جو کام پیمرا کو کرنا ہے وہ نہیں کرسکتی۔ ایگزیکٹ نے اپنا دعوی میں کہا تھا کہ ٹی وی چینلز ایگزیکٹ کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کررہے ہے جبکہ ایف آئی اے یکطرفہ کارروائی کررہا ہے لیکن پیمرا انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی۔۔۔

Open chat