Sunday, October 25, 2020
Home Trending سندھ ہائیکورٹ، رکن قومی اسمبلی غلام شبیر بجارانی کی درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ، رکن قومی اسمبلی غلام شبیر بجارانی کی درخواست مسترد

295220-SindhHighCourtسندھ ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے پی 209 جیکب آباد سے منتخب رکن اسمبلی غلام شبیر بجارانی کی آئینی درخواست مسترد کردی۔ قومی اسمبلی کے رکن غلام شبیر بجارانی نے الیکشن کمیشن کی طرف سے جعلی ڈگری کی تحقیقات رکوانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے حکم دیا ہے کہ درخواست گذار نے غلط بیانی کی اس پر الیکشن کمیشن اس کے خلاف کارروائی کرے۔
غلام شبیر بجارانی کے مخالف امیدوار طاہر حسن کھوسو نے تحقیقات رکوانے کی مخالفت کی تھی۔ غلام شبیر بجارانی نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی پہلی ڈگری جعلی لیکن دوسری ڈگری اصلی ہے۔ مخالف امیدوار طاہر حسن کھوسو کے وکیل خواجہ شمس الاسلام نے موقف اختیارکیا کہ پہلی ڈگری کے وقت جوکاغذات جمع کرائے گئے ان میں غلط بیانی ثابت ہوگئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...