Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں عدالت سندھ ہائیکورٹ، اردو یونیورسٹی سینیٹ اجلاس کالعدم،ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ...

سندھ ہائیکورٹ، اردو یونیورسٹی سینیٹ اجلاس کالعدم،ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

sindh-high-courtسندھ ہائیکورٹ کی جانب سے وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کے غیر قانونی اجلاس کی سفارشات کو کالعدم قرار دیئے جانے پر یونیورسٹی کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے میں خوشی کی لہر دوڑگئی ۔ سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کے اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے 19دسمبر کو حکم امتناعی جاری کیا تھا اس کے باوجود 20دسمبر(بروز ہفتہ) کواردو یونیورسٹی کی سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین جاوید اشرف نے سینیٹ کا اجلاس منعقد کیا جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی ۔سندھ ہائیکورٹ نے 24دسمبر بروز بدھ کو وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کے اجلاس اور اس کی سفارشات کو کالعدم قراردیدیا، ااور اس طرح یہ ثابت ہوگیا کہ اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا حالیہ اجلاس غیر قانونی تھا کیونکہ یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس بلانے کا اختیار صرف اور صرف وائس چانسلر کو حاصل ہے ۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کے غیر قانونی اجلاس کی سفارشات کو کالعدم قرار دیئے جانے پر یونیورسٹی کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے میں خوشی کی لہر دوڑگئی اور انہوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو حق کی فتح قرار دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...