Sunday, November 1, 2020
Home خاص خبریں عدالت ملازمین کی برطرفی ،سندھ ہائی کورٹ نے سیکرٹری صنعت و تجارت سے...

ملازمین کی برطرفی ،سندھ ہائی کورٹ نے سیکرٹری صنعت و تجارت سے جواب طلب کرلیا

295220-SindhHighCourtسندھ ہائی کورٹ نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے 10ملازمین کو برطرف کرنے کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری صنعت و تجارت ،چیف ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس عزیز الرحمن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔درخواست گذار ظفر اقبال ،نوید اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے 10ملازمین کے وکیل سید شعاع النبی نے موقف اختیار کیا تھا کہ ادارے نے وی ایس ایس کے تحت درخواست گذاروں کو فارغ کردیا تھا ۔نئے نوٹی فکیشن کے بعد بورڈ آف ریونیو کے ذریعے دیگر ملازمین کو واپس ان کے عہدوں پر تعینات کردیا گیا ہے لیکن درخواست گذاروں کو نظرانداز کیا گیا ہے ۔ملازمین گذشتہ کئی سالوں سے ادارے میں نیک نیتی سے ملازمت کررہے تھے اس لیے تمام درخواست گذاروں کو بھی عہدوں پر بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 26جنوری تک جواب طلب کرلیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...