Sunday, October 25, 2020
Home Trending سندھ ہائیکورٹ :لنک روڈ ٹریفک حادثہ،فریقین کونوٹسزجاری

سندھ ہائیکورٹ :لنک روڈ ٹریفک حادثہ،فریقین کونوٹسزجاری

295220-SindhHighCourtسندھ ہائیکورٹ نے لنک روڈ ٹریفک حادثہ ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران وفاقی وصوبائی حکومت اور این ایچ اے کو نوٹسز جاری کردیئے، جاں بحق افراد کی ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ بھی طلب کرلی گئی۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ لنک روڈ حادثہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ ابھی تک جاں بحق افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی نہیں کرائے جاسکے، جس پر عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومت اور این ایچ اے کو نوٹس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ طلب کرلی۔ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا عدالت نے کمشنر،ایڈمنسٹریٹر کراچی اور متعلقہ ڈی ایس پی کو ذاتی طور پر طلب کیا ہے۔حادثے میں جاں بحق یاسین عباسی ایڈووکیٹ کے بھتیجے خالد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ امداد کے بجائے پیاروں کی لاشیں حوالے کی جائیں۔سانحہ لنک روڈ ٹریفک حادثے میں 67 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں سے بیشتر کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...