Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے سندھ مدرسہ یونیورسٹی، طلبہ کونسل قائم کرنیوالے پہلی سرکاری جامعہ بن گئی

سندھ مدرسہ یونیورسٹی، طلبہ کونسل قائم کرنیوالے پہلی سرکاری جامعہ بن گئی

Sindh Madarsa Universityسندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا ہے کہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی پاکستان کی سرکاری یونیورسٹیز میں سے پہلی یونیورسٹی ہے، جس نے انتخابات کے ذریعے طلباء کے قائم کردہ چھ کلبس اور سوسائٹیز پر مشتمل اسٹوڈنٹس کونسل قائم کی ہے۔اس کونسل کے قیام سے طلبا ءکو اپنی صحتمند اور مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے جمہوری حق دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے نئی منتخب اسٹونٹس کونسل کے24 طلباء وطالبات کی ، سینیٹ ہال میں منعقدہ حلف برداری کے تقریب کے بعد سر شاہنواز بھٹو آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا کہ جب جنرل ضیاءالحق کے مارشل لا دور میں طلباء سے یونین سازی کا حق چھین لیا گیا تو تعلیمی اداروں میں اسلحہ اور سیاست آئی جس سے تعلیمی ماحول تباہ ہوا او ریونیورسٹیز کی انتظامیہ کو مختلف اسلحہ بردار گروہوں نے یرغمال بنا لیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے جن ممالک کی یونیورسٹیز میں طلبا ء کو یونین سازی کا جمہوری حق حاصل ہے،ان یونیورسٹیز نے کامیاب لوگ پیدا کیے ہیں۔
انہوں نے کہا سندھ مدرسہ نے بھی قائد اعظم محمد جناح کے ساتھ دیگر کامیاب لوگ پیدا کئے ہیں او ر آج بھی ان کی خواہش اور کوشش ہے کے سندھ مدرسہ اسی طرح کے کامیاب لوگ پیدا کرے جو ملک و قوم کی سچے دل سے اور ایمانداری سے خدمت کریں۔ ڈاکٹر محمد علی شیخ نے اسٹوڈنٹس کونسل کے کامیاب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کو آزادانہ طریقے سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں ہر ممکن مدد دی جائے گی۔ انہوں نے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے چھ اسٹوڈنٹس کلبس اور سوسائٹیز کیلئے پچاس پچاس ہزار روپے ان کے الگ الگ بینک اکاﺅنٹ میں جمع کرانے کا بھی اعلان کیا۔ قبل ازیں سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس ایڈوائزر ڈاکٹر اورنگزیب ، غلام علی سرہیو اور سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے چھ اسٹوڈنٹس کلبس اور سوسائٹیز کے صدور ر محمد نواز (ڈبیٹنگ سوسائٹی)، صدر حسنین علی (آرٹ سوسائٹی)، طلحہ (روٹراکٹ کلب ) ، ممتاز حسین (سائینٹفک سوسائٹی) ، واصف علی شار( لٹریری کلب ) اور سعد اقبال ( اسپورٹس کلب) نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...