Thursday, October 22, 2020
Home Trending کرپٹ پولیس افسران کی تحقیقات کے لیے نئی تحقیقاتی کمیٹی قائم

کرپٹ پولیس افسران کی تحقیقات کے لیے نئی تحقیقاتی کمیٹی قائم

IG-Police-Sindh_ghulam-haider-jamaliکراچی، سندھ پولیس میں کرپٹ افسران کی تحقیقات کے لیے نئی کمیٹی قائم کردی گئی۔ نئی کمیٹی کے قیام کے ساتھ ہی پرانی کمیٹی کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے گئے۔سندھ کے کرپٹ پولیس افسران کے گرد گھیر ا تنگ، آئی جی سندھ نے محکمہ میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایڈوکیٹ جنرل خواجہ، ہوم سیکریٹری اور آئی جی پولیس کی جانب سے اے ڈی خواجہ، ڈی آئی جی ثنا اللہ عباسی اور سلطان خواجہ کو اس کمیٹی کا ممبر مقرر کردیا گیا۔ نئی کمیٹی کے قیام کے بعد پرانی کمیٹی کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے گئے۔اطلاعات کے مطابق سابقہ کمیٹی کی رپورٹس غیر مصدقہ اور تعلقات کی بنا پر بنائی گئی تھیں جبکہ نئی کمیٹی آئی جی سندھ آفس سے پرفارمے جاری کرے گی جن میں سروس ریکارڈ کا ڈیٹا مرتب کر کے پندرہ روز میں جمع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔تین صفحات پر مشتمل پرفارموں کے پہلے صفحے میں ذاتی تفصیلات، دوسرے میں کرمنل کیس، ایس آئی نمبر سمیت دیگر تفصیلات، اور تیسرے صفحے میں کارکردگی سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں گی جنہیں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کو براہ راست ارسال کیا جائے گا۔ عہدے کے حساب سے حاضر سروس افسران و اہلکار پرفارما بھرنے کے پابند ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...