Tuesday, October 20, 2020
Home Trending امریکہ کی جانب سے ایک ہزار بلٹ پروف جیکٹس ،6 گاڑیاں سندھ...

امریکہ کی جانب سے ایک ہزار بلٹ پروف جیکٹس ،6 گاڑیاں سندھ پولیس کے حوالے

Sindh-mapکراچی ، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سندھ پولیس کو ایک ہزار بلٹ پروف جیکٹس ، ہیلمٹ اور 6 گاڑیاں حوالے کر دی گئیں ، امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ فرانزک ڈیپارٹمنٹ کو بھی تفتیش کے لئے جدید آلات فراہم کئے گئے ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سندھ پولیس کو ایک ہزار بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹ اور 6 گاڑیاں حوالے کر دی گئیں اس موقع پر امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کہا کہ ایک لاکھ 26 ہزار ڈالر مالیت کی گاڑیاں اور جدید آلات سندھ پولیس کے حوالے کئے گئے ہیں سندھ پولیس کے فرانزک ڈیپارٹمنٹ کو بھی تفتیش کے لئے جدید آلات فراہم کئے گئے ہیں۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ امریکا سے ملنے والے سامان سے پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بہتری آئے گی۔ سندھ حکومت نے پولیس کو پانچ ہزار بلٹ پروف جیکٹس اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کی ہے جس سے پولیس کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...

بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے آئی جی ہائوس پہنچ گئے، آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات ۔کام...

کیپٹن صفدر گرفتاری، آرمی چیف کا بلاول سے ٹیلی فونک رابطہ

کراچی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، کیپٹن صفدر واقعے پر بات چیت،...