عوام کے ساتھ اچھے برتاؤ سے پولیس کا مورال بلند ہوتا ہے، معید یوسف

کراچی: سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سلسلہ بعنوان مہمان کے ساتھ ایک گھنٹہ کے تحت امروز امریکن انسٹیٹیوٹ برائے امن کے معید یوسف نے شرکت کی۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے اس موقع پر انہیں خوش آمدید کہا اور ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پرسی پی او کے جملہ سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ اس اہم نشست میں معید یوسف نے عالمی حالات اور اس تناظر میں امریکہ، چین، انڈیا، پاکستان، افغانستان اور دیگر ممالک کے مابین باہمی تعلقات اور اس کے نتیجے میں سامنے آنے والے مثبت اثرات کا تفصیلی احاطہ کیا اور شرکاء کو سیر حاصل معلومات پر مشتمل تجربات اور تجزیوں سے مستفید کیا۔ انہوں نے پولیس اصلاحات اور معیاری پولیسنگ جیسے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ احسن سلوک سے پولیس کا مورال بلند ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top