Wednesday, October 21, 2020
Home Trending سندھ پولیس نائیجیریاکی پولیس کوتربیت فراہم کرے گی

سندھ پولیس نائیجیریاکی پولیس کوتربیت فراہم کرے گی

307553-sindhpoliceسندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ پولیس کسی غیر ملکی پولیس کو تربیت فراہم کرے گی۔ نائیجیریا نے سندھ پولیس کے ٹریننگ کے معیار کو دیکھتے ہوئے درخواست کی ہے کہ سندھ پولیس نائیجیریا میں تربیت فراہم کرے، اس سلسلے میں دونوں ممالک کے حکام نے ابتدائی بات چیت مکمل کرلی ہے جسے جلد ہی تحریری معاہدے کی شکل دے دی جائے گی، ڈی آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر جمیل نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نائیجیریا کے حکام نے درخواست کی ہے کہ سندھ پولیس نائیجیریا کی پولیس کو تربیت فراہم کرے۔
اس ضمن میں ایکسپو سینٹر میں جاری نمائش آئیڈیاز کے دوران نائیجیریا کے حکام نے سندھ پولیس کے اسٹال کا دورہ کیا اور تربیت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں جس پر انھیں تفصیلی بریفنگ دی گئی، نائیجیریا کے حکام نے کمانڈوٹریننگ، آپریشنل فورس (ریگولر پولیس) اور ہنگامہ آرائی و بلوے پرقابو پانے کے حوالے سے دکھائی جانے والی پریزنٹیشن میں خصوصی دلچسپی لی ہے، ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی محمد جمیل نے بتایا کہ نائیجیریا میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے دوران پولیس کی ٹریننگ اکیڈمی پر بھی قبضہ کرلیاگیاہے ، ممکنہ طور پر نائیجیریا میں نئی ٹریننگ اکیڈمی قائم کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی عمارت میں دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،اسپتال والے پہلے 50 ہزار مانگ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئ

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی، پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کا معلوم ہوتا...

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے دھماکے پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیل طلب کرلی آئی جی سندھ نے کہا ہےکہ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ،ریسکیو کے مطابق دھماکہ 2 منزلہ عمارت میں ہوا,دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا،متعدد...