Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم دو ماہ میں 190 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، سندھ پولیس

دو ماہ میں 190 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، سندھ پولیس

 SindhPolice_Logoسندھ میں گزشتہ دو ماہ کے دوران پولیس نے مقابلوں کے دوران 190 مشتبہ افراد کو ہلاک کیا، جبکہ پولیس پر ہونے والے جوابی حملوں کے بعد پولیس بظاہر پہلے سے زیادہ جارحانہ کارروائیاں کررہی ہے۔

گزشتہ روز آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیر صدارت میں صوبے میں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ سندھ پولیس کی توجہ دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری جیسی وارداتوں کے خاتمے پر مرکوز کر رکھی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ رواں سال یکم جولائی سے اب تک تقریباً پانچ ہزار ایک سو چوہتر چھاپہ مار کارروائیوں میں 195 جرائم پیشہ افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ تقریباً ایک ہزار دو سو اڑتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق صوبے میں گزشتہ سال اگست کی نسبت رواں سال اگست کے مہینے میں پ±رتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

اگست 2013ئ میں صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 275 سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ اس سال اگست میں یہ تعداد 150 ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح جولائی کے مہینے میں گزشتہ سال 246 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ رواں سال یہ تعداد 48 ریکارڈ کی گئی۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشن غلام افضل کی جانب بریفنگ بھی دی گئی جس میں اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...