Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت تحقیقات کا دائرہ وسیع ، وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے راء...

تحقیقات کا دائرہ وسیع ، وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے راء ایجنٹوں کی تفصیلات مانگ لیں

Health-Department-Sindh-Seniority-List-BPS-19-18-17-1024x682کراچی، شہر کی بد امنی میں ملوث غیر ملکی ہاتھوں کو کچلنے کے لیے وفاق نے آستینیں چڑھالیں۔وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت سے راء کے گرفتار ایجنٹوں کی مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔اس ضمن میں وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے،جس میںسندھ حکومت کو کہاگیا ہے کہ شہر بھر سے گرفتار ہونے والے راء ایجنٹوں کے مکمل کوائف اور ان کے ساتھیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ راء ایجنٹوں کی تخریب کاری کی وارداتوں کے حوالے سے فنڈنگ کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔دوسری جانب محکمہ داخلہ حکومت سندھ کی ہدایات پر آئی جی سندھ نے گرفتار راء ایجنٹوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایات کر دی ہیں ،جس کے لئے کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ اور اسپیشل برانچ کے افسران راء ایجنٹوں اور انکے ساتھیوں سے کی گئی تحقیقات کی روشنی میں رپورٹس مرتب کریں گے جو وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کی جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...