Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت سمندر پہ بارش ہوئے جا رہی ہے ...! اسلام آباد میں کروڑوں...

سمندر پہ بارش ہوئے جا رہی ہے …! اسلام آباد میں کروڑوں کی لاگت سے سندھ کا سرکاری مہمان خانہ بنانے کی منظوری

sindh house islamabad1کراچی: شہر قائد میں کئی منصوبے التوا کا شکار، امن و امان کے قیام میں ناکامی، سڑکوں کی حالت ابتر، سندھ میں تھر کے علاقے میں غذائی قلت کے باعث سیکڑوں ہلاکتوں کے باوجود، حکومت سندھ نے اسلام آباد میں سندھ کے وزرا، اراکین اسمبلی اور افسران کے لیے 45 ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر 28 سوئٹس پر مشتمل نیا سرکاری مہمان خانہ ( نیوسندھ ہاؤس ) تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہاؤس جدید طرز تعمیر کے ساتھ پرکشش سہولتوں سے آراستہ ہوگا، جس کی تعمیر پر ساڑھے 7 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، سندھ حکومت نئے سندھ ہاؤس کے ساتھ موجودہ سندھ ہاؤس اسلام آبادمیں وی وی آئی پیز کی 2 انیکسیز کی توسیع و مرمت پر لاکھوں روپے خرچ کرے گی۔ سندھ ہاؤس اسلام آبا دکے ریزیڈنٹ انجینئر ناصر جمال نے نئے سندھ ہاؤ س کی تعمیر کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد آنے والے وزرا، اراکین اسمبلی اور افسران کیلیے جگہ ناکافی ہے اوراس لیے نئے سندھ ہاؤس کی تعمیر ناگزیر ہے۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت سندھ صوبے کے عوام کے پیسے پرشاہ خرچیوں کے بجائے عوام کے مسائل حل کرے اور امن وامان کے قیام پر فنڈ خرچ کرے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...