سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے فی من مقرر۔ 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک نے آٹا بحران کے خدشے کے پیش نظر گندم کی فی من قیمت 2 ہزار روپے مقرر کردی اور 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا بھی فیصلہ کیا ، محکمہ خوراک نے گندم خریداری کی سمری ارسال کردی صوبائی کابینہ 10 فروری کو منظوری ،دے گی جس کے بعد باقائدہ خریداری کےلئے ٹینڈر جاری کئے جائیں گے