وزیراعلیٰ سندھ اور علی زیدی تلخ کلامی کا معاملہ طول پکڑ گیا، سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعظم کو جواب چاہیے تو وہ کراچی آجائیں انہیں جواب مل جائے گا، انہوں نے علی زیدی پر تقنید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر صاحب اپنے وزیراعظم سے چینی، آٹا، اور ادویات کےمعاملے پر جواب طلب کرلیں، انہوں نے کہا سندھ حکومت وفاقی وزراء کو جواب دے نہیں ہے،