سندھ حکومت نے کراچی کے دو اضلاع کی تعلیمی درسگاہوں کی مرمت، مینٹی نینس اور اضافی کمروں کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ مجموعی طور پر 32کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ ضلع شرقی کے جمشید ٹاؤن اور گلشن اقبال میں 9 اسکولوں اور 11 کالجز میں مرمت اور مینٹی نینس کے کام ہوں گے جبکہ 3اسکولوں میں اضافی کمرے تعمیر کیے جائیں گے۔ اخراجات کا تخمینہ 14کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ ضلع کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی، شاہ فیصل کالونی اور لانڈھی میں 5 اسکولوں، 11 کالجز میں مرمت اور مینٹی نینس کا کام کیا جائے گا جبکہ 4 اسکولوں میں اضافی کمرے تعمیر ہوں گے اور اخراجات کا تخمینہ 18کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔