سندہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر، محکمہ داخلہ سندہ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ کاروباری مراکز اور مارکیٹیں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھیلیں گی، جمعہ اور اتوار کو صرف روزمرہ ضروری چیزوں کی دکانیں کھلیں گی۔ سندھ میں تمام سرکاری، نجی دفاتر اور پبلک مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار، ماسک نہ پہننے کی صورت میں جرمانہ ہوگا۔ بند جگہوں پر شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے، کھلے مقامات پر شادی کی تقریب میں 200 افراد شریک ہوسکیں گے، شادی کی تقریب رات 9 بجے تک ختم کرنا ہوگی، شادی کی تقریب میں بوفے کی اجازت نہیں ہوگی، کھانا پیک ڈبوں میں مہمانوں میں تقسیم کرنے کی اجازت ہوگی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد ملازمین آئیں گے، 50 فیصد افراد گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر کام کریں گے، ان ڈور کھیلیں، جم، سینما ہالز، تھیٹرز اور مزارات بھی بند رہیں گے، محکمہ داخلہ سندھ۔