سندھ حکومت نے کورونا سے بچائو کی ویکسین خود خریدنے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی وزیر ڈاکٹر عذراپیچوہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ویکسین کی خریداری کےلئے ڈیڑھ ارب روپے سے فنڈ قائم کرلیا ہے ویکسین کی خریداری کےلئے کمپنیوں سے بات چیت شروع کردی گئی ہے، وزیراعلیٰ سے منظوری کے بعد ویکسین کی خریداری شروع کردی جائے گی، ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ویکسین پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز، دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد افراد کو زاس کے بعد تمام شہریوں کو ویکیسن لگائی جائیگی