سندھ حکومت نے کورونا کی ویکسین کے حوالے سے انتظامی لائحہ عمل تیار کرلیا، ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون فوکل پرسن ہونگے۔ فوکل پرسن ہر اضلاع میں ہیلتھ افسران کے ساتھ مل کرویکسین کے انتظامات کریں گے، صوبے کے تمام اسپتالوں میں الگ الگ طبی سہولیات مختص کئے جائینگی، پہلے مرحلے میں طبی عملے کو ویکسین لگائی جائے گی دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد جبکہ تیسرے مرحلے میں کورونا سے متاثرہ افراد کو ویکسین لگائی جائے آخری مرحلے میں بچ جانے والے تمام افراد کو ویکسین لگائی جائے گی،