تحریک انصاف، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ملاقات، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا کردی، اسپیکر آغا سراج درانی نے تینوں جماعتوں کے رہنمائوں کوبتایا کہ قانونی طورپر جائزہ لینے کے بعد ہوم ڈپارٹمنٹ کو آرڈر جاری کردینگے، اس موقع پر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ جو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا اس کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔