سندھ پولیس نے سال 2020 کی کارکردگی پورٹ جاری کردی، ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ ایک بینک ڈکیتی ہوئی اور اس کے ملزمان گرفتار کرلئے گئے، ترجمان کے مطابق سال بھر میں دیگر کارروائیوں میں 2 ہزار155 ملزمان پکڑے گئے جن میں دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 269 ملزمان بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے 5ہزار324 پستول،107 دستی بم،67 رائفل اور32 کلاشنکوف برآمد ہوئیں، منشیات فروشوں کےخلاف کارروائیوں میں 10 ہزار 415 منشیات فروش ہتھے چڑھے،گزشتہ سال میں 241 پولیس مقابلوں میں49 دہشت گرد، ڈاکو اوردیگر ملزمان مارے گئے جبکہ ان مقابلوں میں 15 افسران و اہلکار شہید اور44 زخمی ہوئے،