Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں شوق شہادت کامقابلہ کوئی طاقت نہیں کرسکتی،سراج الحق

شوق شہادت کامقابلہ کوئی طاقت نہیں کرسکتی،سراج الحق

13-10-2016-eکراچی جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جذبہ جہاد اور شوقِ شہادت کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کر سکتی ،جذبہ جہاد ہی کو سرد کر نے کے لیے امریکہ عالم ِ اسلام میں نصابِ تعلیم کو تبدیل کر نے کی کوشش کر رہا ہے ۔امام حسینؓ کی شہادت میں یہ پیغام پوشیدہ ہے کہ مسلمان راہ حق میں سر کٹا تو سکتا ہے جھکا نہیں سکتا ۔ظالمانہ نظام ہی تمام مسائل کی جڑ ہے ۔جماعت اسلامی کی قیادت ہی کرپٹ نظام کا خاتمہ کرسکتی ہے ۔ عوام ظالمانہ نظام کے خاتمے اور کرپٹ قیادت سے نجات کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت پٹھان مسجد موسیٰ لین لیاری میں منعقدہ ایک روزہ تربیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔تربیتی اجتماع سے امیر جماعت اسلامی بلوچستان عبدالحق ہاشمی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن ،امیر ضلع جنوبی حافظ عبد الواحد شیخ اور امیر زون اولڈ سٹی طاہر اکبر نے بھی خطاب کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...